شیرگڑھ سیری گوریا ٹالیاں کے مضافات میں قتل واقعہ: ڈی پی او مانسہرہ کی شیرگڑھ آمد

23

مانسہرہ : شیرگڑھ سیری گوریا ٹالیاں کے مضافات میں قتل واقعہ: ڈی پی او مانسہرہ کی شیرگڑھ آمد، نواب زادہ صلاح الدین سعید کے ساتھ میٹنگ اور حفاظتی اقدامات کا اعلان۔

، شیرگڑھ کے مضافات میں دو روز قبل پیش آنے والے قت ل واقعے کے بعد، ڈی پی او مانسہرہ، شفیع اللہ گنڈا پور نے واقعے کا جائزہ لینے کے لیے شیرگڑھ کا دورہ کیا۔

ڈی پی او نے شیرگڑھ کے مضافات میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیش آنے والی وارداتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ شیرگڑھ کے مضافات میں دو سے تین چوکیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ حفاظتی صورتحال بہتر ہو۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر تمام متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ، ڈی ایس پی اوگی، ایس پی، نواب زادہ صلاح الدین سعید اور حسن سعید بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں