14 دن بعد لاپتہ نوجوان کی لاش مل گئی

42

مانسہرہ : حمزہ اعوان کی گمشدگی کا پندره اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اشتہار لگایا گیا۔

متوفی کی لاش آج لاری اڈہ مانسہرہ کے گیسٹ ہاؤس سے ملی ۔گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کے مطابق متوفی منگل 28اکتوبر کی رات ہوٹل آیا اور كمره بک کر کے سو گیا۔

صبح گیارہ بجے تک دروازہ اندر سے بند تھا ۔شک ہونے پر پولیس کو بلایا تو متوفی کی لاش پڑی تھی ۔پولیس نے متوفی کے والدین کو اطلاع دی ۔

جہاں سے لاش كنگ عبد اللہ ہسپتال مانسہرہ میں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا متوفی کے جسم پر زخم وغیرہ کا کوئی نشان نہیں پایا گیا ۔متوفی کے جسم سے سیمپل حاصل کر کے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں ۔لیبارٹری رپورٹ سے موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

كنگ عبد اللہ ہسپتال میں متوفی کے والد نے میڈیا کو بتا یا کہ میرا بیٹا پندره اکتوبر سے لاپتا تھا جس کی تلاش کے لیے پولیس کی مدد بھی حاصل کی گئی ۔ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ۔

متوفی کے دیگر رشتہ داروں نے بتا یا کہ حمزہ کی عمر 25سے 26سال تھی حمزہ نے حال ہی میں بی ایس کیا تھا ۔حمزہ شا دی شدہ تھا اور ایک بچی اور ایک بچے کا باپ تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں