ضلعی عملدرآمد و مانیٹرنگ کمیٹی برائے انسدادِ تمباکو نوشی کا اجلاس

37

مانسہرہ : ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل کی زیرِ صدارت ضلعی عملدرآمد و مانیٹرنگ کمیٹی برائے انسدادِ تمباکو نوشی کا اجلاس ڈی سی آفس مانسہرہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اور محکمہ? صحت کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکاء کو تمباکو نوشی کے انسانی صحت، ماحول اور معاشرتی زندگی پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی ایک سنگین سماجی و صحت عامہ کا مسئلہ ہے، جس کے تدارک کے لیے تمام اداروں کو مربوط انداز میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوام میں آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو تمباکو کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمباکو نوشی کے خاتمے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں