حویلیاں انٹرچینج کے قریب تین کمسن بچیاں پیدل جاتے ہوئے ملیں

37

ایبٹ آباد : ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کے افسر نسیم خان کو حویلیاں انٹرچینج کے قریب تین کمسن بچیاں پیدل جاتے ہوئے ملیں، جو راولپنڈی کی سمت جا رہی تھیں۔

بڑی بچی سعدیہ نے بتایا کہ وہ اپنی دو بہنوں کے ساتھ گھر چھوڑ کر جا رہی ہیں، کیونکہ والدین دونوں انہیں مارتے ہیں اور گھر کا ماحول ناقابلِ برداشت ہو گیا تھا۔

ایکسائز اہلکاروں نے بچیوں کو فوری طور پر اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔ بچیوں کی شناخت اور ان کے اہلِ خانہ سے رابطے کے لیے اپیل کی گئی ہے کہ جس کسی کی یہ بچیاں ہیں، وہ فوری طور پر تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد سے رابطہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں