ایبٹ آباد: صوبائی حکومت کی ہدایات پر آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن
ضلع ایبٹ آباد میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے کینٹ بورڈ کےتعاون سے کاکول روڈ جب نالہ پر آپریشن کیا۔
ہیوی مشینری کے ذریعے نالے پر بنائی گئی سڑک کو ہٹا کر اس کی اصل چوڑائی بحال کر دی گئی۔ اس کارروائی کا مقصد نکاسی آب کے نظام میں بہتری اور بارش کے دوران فلیش فلڈ کے خطرے سے بچاؤ ہے۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ اور اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد بھی موقع پر موجود تھے اور کارروائی کی نگرانی کی۔