مانسہرہ : نو تعینات ڈی ایس پی شنکیاری کیڈٹ محمد فاروق کا تھانہ شنکیاری، ڈی آر سی، پولیس سہولت مرکز اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ شنکیاری کا سرپرائز وزٹ۔
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر نو تعینات ڈی ایس پی شنکیاری کیڈٹ فاروق نے تھانہ شنکیاری، ڈی آر سی، پولیس سہولت مرکز اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا سرپرائز وزٹ کیا۔دورے کے دوران تھانہ کا ریکارڈ، روزنامچہ، حوالات، ایس ایچ او آفس، میس اور بلڈنگ کی مجموعی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی آر سی، پولیس سہولت مرکز اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے امور اور کارکردگی کو بھی چیک کیا۔
موقع پر موجود افسران و اہلکاران کو ڈیوٹی کی انجام دہی، عوامی سہولیات کی فراہمی اور بہتر طرزِ عمل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔آپ تمام افسران اپنے فرائض دیانتداری اور بروقت انجام دیں، غفلت یا کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔