ہری پور تھانہ پنیاں پولیس کی بروقت کاروائی ، کالو پنڈ لین دین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار ، آلہ قتل پستول برآمد ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔
تھانہ پنیاں کی حدود کالو پنڈ میں لین دین کے تنازعہ پر بذریعہ اسلحہ آتشین کے شہری شکیل کو قتل کرنے کا افسوسناک واقع پیش آیا ۔
ڈی ایس پی سرکل صدر محمد عارف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پنیاں خالد خان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سلیم خان ولد رسول خان اورلیاقت خان ولد فرید خان ساکنان کالو پنڈ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔
ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔