ہریپور : ڈی ایس پی سٹی کی تھانہ سٹی کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد ۔ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سعید یدون کا تھانہ سٹی کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ دوران میٹنگ جملہ افسران کی مجموعی کا رکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈی ایس پی سٹی سعید یدون نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، جرائم کے خاتمے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں۔منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں ۔مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ۔
گشتوں،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موئثر کیا جائے۔ جرائم کی بیخ کنی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کاروائیاں عمل میں لائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔