ایبٹ آباد : تھانہ نواں شہر پولیس نے ایس ایچ او دلاور خان کی قیادت میں بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم سخاوت شاہ ولد سلیمان شاہ سکنہ درہ سلہڈ کو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ساڑھے چار کلو ہیروئن اور ایک عدد کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ
ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن عامہ کے قیام کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔