مانسہرہ کے عوام کے لیے خوشخبری، میڈیکل کالج کے قیام کا آغاز

41

مانسہرہ : شکریہ وزیر اعظم پاکستان شکریہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمدیوسف مانسہرہ کے عوام کے لیے خوشخبری: میڈیکل کالج کے قیام کا آغاز۔

مانسہرہ کے عوام کے لیے ایک نہایت خوش آئند خبر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ضلع مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ اہم اطلاع گزشتہ روز وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان کے ساتھ ہزارہ یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے کابینہ اراکین کی ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران دی گئی۔

حکومتِ پاکستان نے میڈیکل کالج کے قیام کی ذمہ داری ہزارہ یونیورسٹی کو سونپ دی ہے، جبکہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے جو منصوبے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ یونیورسٹی جلد ہی متعلقہ حکام کو تفصیلی پلان پیش کرے گی۔

میڈیکل کالج کے لیے دو مقامات زیر غور ہیں:

گورنمنٹ مینٹل و جنرل ہسپتال، ڈاڈر مانسہرہ

ہزارہ یونیورسٹی گارڈن کیمپس، دھوڑیال مانسہرہ

ہزارہ یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفائضی نے اس اہم پیش رفت کا خیر مقدم کیا اور اسے ایک نہایت مثبت اور بروقت قدم قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیکل کالج کا قیام نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ خطے میں صحت کی سہولیات کو بھی نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں