ایبٹ آباد: تھانہ ناڑہ کے حدودِ سجیکوٹ بازار اور اطراف کے کئی گاؤں میں منشیات فروش بڑی بے باکی سے کھلے عام منشیات فروخت کر رہے ہیں۔
اس بدنام و خطرناک سرگرمی کے نتیجے میں ہماری نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، جبکہ متعلقہ محکموں کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔
ہم ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ براہِ کرم فوری نوٹس لے کر منشیات فروشوں کے خلاف موثر آپریشن کروایا جائے، ورنہ علاقے کی سلامتی اور نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہوگا۔ عوامی امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اور فوری کارروائی ناگزیر ہے۔
منجانب:
سردار فیضان خان۔
Image: AI