ہریپور : تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی ، دونالی سٹاپ چکی سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار ، چوری شدہ رقم برآمد۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔تھانہ سرائے صالح کی حدود دونالی سٹاپ چکی سے چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔
مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 380 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم محمد جمیل ولد فضل احمد سکنہ سلطان پور حویلیاں کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم مبلغ 30 ہزار روپے برآمد کرلیے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔