ہزارہ یونیورسٹی کی سیکیورٹی سے متعلق تمام پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں، اور پولیس گارڈز کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ

31

مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی شنکیاری کیڈٹ محمد فاروق کا ہزارہ یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔

یونیورسٹی کی سیکیورٹی، داخلی و خارجی پوائنٹس، پولیس گارڈز، اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ ، سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیئے۔

دورے کے دوران ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی ایس پی شنکیاری نے یونیورسٹی کی سیکیورٹی سے متعلق تمام پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں، اور پولیس گارڈز کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی فیکلٹی ممبران سے ملاقات بھی کی گئی، جنہوں نے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی ایس پی شنکیاری نے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم، گیٹ کنٹرول، اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر ہی متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں