ہرنو میں سولہ سالہ لڑکی کشتی والے جھولے سے گر کر جاں بحق

50

ایبٹ آباد : ہرنو میں سولہ سالہ لڑکی کشتی والے جھولے سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کشتی والا جھولا اچانک تیز جھٹکے کے باعث لڑکی کا توازن بگڑ گیا، جس کے نتیجے میں وہ نیچے جا گری اور موقع پر دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں تفریح کے نام پر لگائے گئے جھولے سہولیات اور حفاظتی معیار سے محروم ہیں۔
چند ماہ قبل بھی ایک نوجوان اسی نوعیت کے حادثے میں زندگی سے محروم ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر ماہانہ بھتوں کے عوض بغیر حفاظتی انتظامات کے جھولے چلنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے باعث انسانی جانیں خطرے میں پڑی ہوئی ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تفریحی مقامات پر سیفٹی اسٹینڈرڈز کو یقینی بنایا جائے اور غفلت برتنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں