ایبٹ آباد: صدر ایوانِ تجارت و انجمنِ تاجران ایبٹ آباد نعیم اعوان کی والدہ محترمہ کی رسمِ قل میں مختلف سیاسی، سماجی اور تجارتی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ خان، سیاسی و سماجی رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وسیم خان جدون، جنرل سیکرٹری انجمنِ تاجران گامی اڈہ اشتیاق احمد اعوان، چیئرمین سردار سرور، نائب صدر پیپلز لیبر بیورو ملک فرید، اور صدر قصاب یونین چوہدری یاسر نے نعیم اعوان سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شرکائے تقریب نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور نعیم اعوان و اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔