ناران میں محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی پر قبضہ کہ کوشش

40

مانسہرہ: مشہور سیاحتی مقام ناران میں گوریاں گلیشئیر سے متصل سیریاں ناران میں محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی پر قبضہ کہ کوشش کی جارہی ہے۔

مگر تعجب کی بات ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار و افسران اس پر چپ سادھے ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس میں بعض محکمہ کے ملازمین بھی ملوث ہیں اب لاہور کے چند انویسٹرز نے باقاعدہ طور پر حدود الگ کرکے اس پر اپنا قبضہ کرنے کے لئے کانٹے دار تاریں بھی لگانی شروع کردی ہیں۔

محمد فاروق اف ناران اورعلاقے کے عوام نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی ،سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سیکرٹری جنگلات خیبرپختونخواہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ اس کی مکمل شفاف تحقیقات کرکے اس میں ملوث محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں