ہرنو میں جھولے سے گرکر صوبن گلی پسوال کی طالبہ کی ہلاکت،ہرنو پارک سیل,آپریٹر گرفتار

25

ایبٹ آباد،ہرنو میں جھولے سے گرکر صوبن گلی پسوال کی طالبہ کی ہلاکت،ضلعی انتظامیہ کا ایکشن،ہرنو پارک سیل,آپریٹر گرفتار۔

جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے والی بچی ایمان عرف رانی دختر لیاقت محمود سکنہ صوبن گلی پسوال کی نعش ورثاء لے کر اسپتال سے روانہ ہوگئے ! جاں بحق ہونے والی بچی کی میت کو اسکے دو بھائیوں سمیت دیگر رشتہ داروں نے وصول کیا ، جاں بحق ہونے والی بچی کا آبائی گاؤں صوبن گلی پسوال ہے اور وہ نواں شہر کے علاقہ چونہ کاری کھولے میں رہائش پزیر تھی ! دسویں جماعت کی طالبہ تھی، اپنی تین سہیلیوں کے ساتھ ہرنو کی سیر کے لئے گئی تھی.

بچی ایمان عرف رانی دختر لیاقت محمود جب کشتی والے جھولے سے گری تو اس کے ساتھ جانے والی سہیلیاں خوفزدہ ہوکراس کو چھوڑ کر فرار ہو گئیں تھیں۔ جاں بحق ہونے والی بچی کا والد بیرون ملک ملازمت کرتا ہے ۔

ح ‎ہرنو امیوزمنٹ پارک میں جھولے سے گر کر طالبہ کی ہلاکت پر انتظامیہ ایبٹ آباد نے ایکشن لیا اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود شواہد و سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں حفاظتی انتظامات کی شدید کمی پائی گئی، جھولوں پر سیفٹی بیلٹس اور حفاظتی اقدامات کا فقدان سامنے آیا۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ہرنو امیوزمنٹ پارک کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی تفریحی مقامات پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ‎مزید تحقیقات جاری ہیں ہیں۔
‎ہرنو میں افسوسناک واقعہ — جھولے سے گر کر لڑکی جاں بحق، ملزم آپریٹر گرفتار

ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر پولیس نے ہرنو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے جھولے کے آپریٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں زیر دفعات 322/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا۔ مقدمہ میں نامزد جھولے کا آپریٹر عباس ولد فرید، سکنہ نواں شہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں