مانسہرہ : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی ہدایت پر آن کال ڈیوٹی آفیسر محمّد عبدالله سید نے ریسکیو ۱۱۲۲ کے اسٹیشن 44 اوگی کا سرپرائز وزٹ کیا۔
اس موقع پر آن کال آفیسر نے ریسکیو وہیکلز کے ریکارڈ، اسٹاف کی حاضری اور آلات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اسٹیشن کی صفائی اور آپریشنل تیاری کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آن کال ڈیوٹی آفیسر نے اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو مزید ذمہ داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری ریسکیو سروس فراہم کی جا سکے۔