مانسہرہ : ضلع بھر سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیئے گئے اقدامات۔
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر، مانسہرہ کی ہدایات کے پیش نظر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر، بالاکوٹ نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز (انڈر ٹریننگ) بالاکوٹ شہر میں روڈ کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیا تاکہ پیدل چلنے والوں اورٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر، مانسہرہ کی ہدایات کے پیش نظر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر، بالاکوٹ نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز (انڈر ٹریننگ) بالاکوٹ شہر میں گوشت اور کباب فروشوں پر بعداز آزمائشی خریداری قانونی کاروائی کا آغاز کیا جو سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ دوران معائنہ، مضر صحت گوشت برآمد ہونے پر ایک کباب کے مشہور ہوٹل کو سربمہر کر دیا گیا۔
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر، مانسہرہ کی ہدایات کے پیش نظر نایاب عباسی، اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نے آبپاشی محکمہ کے نمائندے اور ریونیو عملے کے ہمراہ شنکیاری کا دورہ کیا، جہاں محکمہ آبپاشی کی زمین کی نشاندہی اور حدبندی (Demarcation) کا عمل انجام دیا گیا۔