میزلز ریبیلا کمپین، ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

31

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس میزلز ریبیلا (MR) کمپین 2025 کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو 17 تا 29 نومبر 2025 تک جاری رہنے والی میزلز ریبیلا کمپین کے لیے کیے گئے۔

انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد نے بتایا کہ ضلع بھر میں 52 فکسڈ ٹیمز، 153 آؤٹ ریچ ٹیمز اور 4 موبائل ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ویکسینیشن سروس فراہم کریں گی۔ کمپین کے دوران تمام موجودہ EPI مراکز کے علاوہ ایسے علاقوں میں بھی ویکسینیشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جہاں EPI مراکز موجود نہیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ والدین اور عوامی آگاہی کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں تاکہ ہر بچے کو بروقت ویکسین فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز، اے ڈی لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں