ایبٹ آباد: ضلعی انتظامیہ کی کارروائی : عثمان آباد کمپلیکس کے بیک سائیڈ پر قائم غیر قانونی بلاک فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی نگرانی میں انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز احمد ارسلان خلیل اور ماہم بابر نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں قائم فیکٹری کو موقع پر ہی سیل کر دیا۔
انتظامیہ کے مطابق رہائشی علاقوں میں صنعتی سرگرمیوں کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔