ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن اور غیر رجسٹرڈ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی

52

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت لینڈ یوز پلان کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تحصیل چیئرمین ایبٹ آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ازکی فاطمہ، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی، ٹی ایم اوز، لوکل گورنمنٹ، کینٹونمنٹ بورڈ، گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں درج ذیل امور زیرِ بحث آئے:
◀️ لینڈ یوز پلان پر عملدرآمد کا جائزہ
◀️ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن اور غیر رجسٹرڈ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی
◀️ غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف سخت اقدامات
◀️ ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ اور جی ڈی اے کے دائرہ اختیار میں اوورلیپنگ کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ زمین کے استعمال کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز و غیر مجاز تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد شہری منصوبہ بندی، زمین کے شفاف استعمال اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں