اسسٹنٹ کمشنر اوگی کا دربند بازار کا دورہ

34

مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوگی نے دربند بازار کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران بازار میں صفائی ستھرائی، نرخ ناموں کی موجودگی، اشیائے خوردونوش کے معیار، اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چند دکانوں میں نرخ نامے آویزاں نہ ہونے پر دکانداروں کو موقع پر ہی ہدایت جاری کی گئی کہ مقررہ نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں