مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات پر مانسہرہ میں کیئے جانے والے اقدامات زیل ہیں۔
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر، مانسہرہ کی ہدایات کے پیش نظر نایاب عباسی، اسسٹنٹ کمشنر، بفہ پکھل نے شنکیاری بازار میں گوشت اور مرغ فروشوں پر قانونی کاروائی کی۔ دوران معائنہ، ناغہ کے دن گوشت برآمد ہونے پر دو قصابوں کے خلاف FIR کی گئی۔
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوگی نے آج آر ایچ سی دربند کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے آج نائب تحصیلدار لینڈ ایکوزیشن اور ریونیو اسٹاف کے ہمراہ دور دراز علاقہ اچھڑیاں اور سچاں کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد حالیہ بارشوں سے متاثرہ مکانات کی( ری ویریفکیشن )کرنا تھا۔ موقع پر متاثرہ گھروں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ معلومات دوبارہ تصدیق کی گئیں۔ ریونیو ٹیم نے نقصان کے تخمینے اور متاثرہ افراد کی فہرست کو اپڈیٹ کیا تاکہ حتمی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جا سکے۔