مانسہرہ: گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز ٹراپی مانسہرہ میں فرسٹ ایڈ اور بیسک لائف سپورٹ (BLS) کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد اکبر لائف لائن فاؤنڈیشن اور اکبر گروپ آف کالجز مانسہرہ کے زیرِ انتظام کیا گیا۔
اس سیشن کا مقصد طالبات اور اساتذہ کو ہنگامی حالات جیسے حادثات، جلنے، خون بہنے یا دل کے دورے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے طریقے سکھانا تھا۔
اکبر لائف لائن فاؤنڈیشن کے ماہر انسٹرکٹرز نے CPR، زخم کی پٹی، اور مریض کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی عملی مشقیں کروائیں۔
یہ سیشن اکبر لائف لائن فاؤنڈیشن کے وژن کی عکاسی کرتا ہے ۔صحت، تعلیم، اور آگاہی کے ذریعے ایک محفوظ معاشرہ تشکیل دینا۔
انتظامیہ نے طالبات اور اساتذہ کی بھرپور شرکت کو سراہا اور آئندہ بھی ایسے تعلیمی اور آگاہی پروگرامز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔