ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے تھانہ جات کا دورہ کیا، ڈیوٹی پر الرٹ کھڑے جوانوں میں نقد انعام تقسیم

40

مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے تھانہ سٹی ، تھانہ صدر ، تھانہ لاری اڈہ ، ٹریفک دفتر اور سہولت مرکز کا سرپرائز دورہ کیا۔ڈیوٹی پر الرٹ کھڑے جوانوں میں نقد انعام تقسیم کئیے۔

تھانوں کے وزٹ کے دوران انھوں نے محرر سٹاف کو کمپلینٹس لے کر آنے والے سائلین کی داد رسی کو یقینی بنانے اور انکی کمپلینٹس خندہ پیشانی سے سننے کے احکامات جاری کئیے۔

انھوں نے دورے کے دوران ایس ایچ اوز کو عوام کے مسائل میرٹ پر حل کرنے اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کے احکامات بھی صادر فرمائے۔

انھوں نےخواتین کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل
کرنےکےلئیے فرنٹ ڈیسک /وومن ڈیسک کو بھی ہدایات جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں