کولئ پالس میں سکول میں صفائی ستھرائی اور دیگر مجموعی انتظامات کا جائزہ

18

کولئ پالس کوہستان: ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان جناب نور الامین صاحب کی ہدایت پر اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل جناب علی راز خان صاحب نے جی ایم ایس شلکھن اباد کا دورہ کیا ۔

دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ اور طلباء کی حاضری، تعلیمی سرگرمیوں، سکول میں صفائی ستھرائی اور دیگر مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ طلباء کی حاضری اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں