چٹی گٹی میں سوزوکی اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

26

مانسہرہ: چٹی گٹی میں سوزوکی اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی۔

تھانہ بفہ کی حدود چٹی گٹی میں سوزوکی اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لبڑکوٹ مانسہرہ کا رہائشی داود خان ولد گل خان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ چٹی گٹی کے مقام پر سامنے سے آنے والی سوزوکی سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں داود خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں