ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا تھانہ بالاکوٹ اور تھانہ پارس کا دورہ

2

مانسہرہ : دورے کے دوران ڈی پی او مانسہرہ نے تھانوں کے ریکارڈ، حوالات، محرر سٹاف اور ڈیوٹی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ سیاحوں اور مقامی شہریوں سے بہترین اخلاق، صبر و تحمل اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ ضلع مانسہرہ آنے والے تمام سیاحوں کو ایک مثبت اور محفوظ تاثر ملے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے تھانہ بالاکوٹ میں ڈی آر سی،ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور پولیس سہولت مرکز بالاکوٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سہولیات، ریکارڈ اور عوام کو دی جانے والی خدمات کا معائنہ کیا۔

ڈی پی او محمد اظہر خان کا کہنا تھا کہ سیاحتی علاقوں میں پولیس کا کردار نہایت اہم ہے، لہٰذا ہر اہلکار اپنے رویے اور کارکردگی سے پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں