ایبٹ آباد : سپاٹ بلیک آل ہزارہ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل عقیل احمد نے شاندار انداز میں جیت لیا۔
یہ ٹورنامنٹ الحاج اشرف تنولی مرحوم کی یاد میں منعقد کیا گیا، جس میں پورے ہزارہ ڈویژن سے 230 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل راؤنڈ کے مہمانِ خصوصی الحاج اشرف تنولی کے صاحبزادے ہارون تنولی تھے۔
فائنل میچ میں عقیل احمد نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مبشر عباسی کو چار-ایک (4–1) سے شکست دے کر ساٹھ ہزار روپے نقد انعام اور ونر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
رنر اپ مبشر عباسی کو پچیس ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔
تقریب میں سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود اور ایڈوکیٹ ذوالفقار احمد سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔