دوسرا آل پاکستان کیرم ٹورنامنٹ ماسٹر کیرم کلب میرا مظفر میں شاندار انداز میں اختتام پذیر

21

ایبٹ آباد : دوسرا آل پاکستان کیرم ٹورنامنٹ ماسٹر کیرم کلب میرا مظفر میں شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گیا۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز میں ناصر خان، حاجی قائم خان، گلاب جان، کامران خان، ولی خان اور محمد وقاص شامل تھے۔ فائنل میچ میں حاجی قائم خان اور محمد وقاص (میرا مظفر) کا مقابلہ عدیل احمد اور احسن شاہ (حویلیاں) سے ہوا۔

سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد عدیل احمد اور احسن شاہ (حویلیاں) کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی محمد ناہید اعوان اور خاور خان تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
محمد ناہید اعوان نے ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا، جبکہ خاور خان نے بھی کھلاڑیوں اور منتظمین کو نقد انعامات سے نوازا۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر ماسٹر کیرم کلب میرا مظفر اور آرگنائزرز نے مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور ایک کامیاب اور منظم ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں