ضلع بٹگرام میں انسداد پولیو OBR-Torghar مہم کا پہلے روز کے میٹنگ کا انعقاد

17

بٹگرام: ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے دفتر میں پہلے روزہ اہداف اور دوسرے روزہ کے کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ضلع بٹگرام میں اجلاس کا انعقاد.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈی اسی پی پولیس، ڈسٹرکٹ ایئ پی ایئ کورڈینیٹر ڈاکٹر محمد غلام اسحاق اور ،سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت۔

دوران اجلاس پولیو فوکل پرسن کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو پولیو مہم کے پہلے د ن کے ہدف کے حصول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو پولیو مہم کی کامیابی کے لئے سب کو ایک ٹیم ہو کر کام کرنے پر سراہا۔

کامیاب آگاہی مہم کے بدولت انکاری والدین کی شرح میں واضح کمی آئے گی اور اگر یہی صورتحال رہی تو ضلع بٹگرام سمیت پورے ملک کو پولیو مرض سے پاک کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنربٹگرام کا مزید کہنا تھا کہ انکاری والدین کی شرح کو کم کرنے کے لئے انکاری والدین کی تمام شکوک و شبہات کو دلائل سے دور کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیئے6 ایریا سپروائزر بھی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے 44 پولیس اہلکاروں کو تعینات بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں