بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر ہیلتھ سروسز کی فراہمی، صفائی کی صورتحال

52

ایبٹ آباد: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد ازکی فاطمہ کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہسپتال میں سہولیات کی بہتری، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی مناسب تعیناتی، مریضوں کو بہتر ہیلتھ سروسز کی فراہمی، صفائی کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں پرنسپل ویمن میڈیکل کالج، ایم ایس ڈی ایچ کیو بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کے ہمراہ بے نظیر ٹیچنگ ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ بھی کیا، مختلف ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا، جہاں ایم ایس ڈی ایچ کیو کی جانب سے مریضوں کے لیے سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں