نرخ ناموں کی جانچ پڑتال، اشیائے خوردونوش کی کوالٹی چیکنگ

21

لوئر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئرطارق محمود صاحب، کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر صاحب نے، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی کے ہمراہ پٹن لوئر بازار میں پرائس چیکنگ مہم کے دوران مختلف دکانوں اور سبزی فروشوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر نرخ ناموں کی جانچ پڑتال، اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی کو چیک کیا گیا۔

زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر ایک دکان سے سامان اٹھایا گیا اور دکان کو سیل کر دیا گیا۔ مزید ہدایات متعلقہ دکانداروں کو جاری کی گئیں تاکہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں