مانسہرہ میں میزلز اور روبیلا (MR) کمپین کا باقائدہ آغاز

43

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں میزلز اور روبیلا (MR) کمپین کا باقائدہ آغاز کر لیا گیا جس کے بعد اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا اور اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

تقریب ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے ذیر صدارت بمقام ڈی سی آفس منعقد ہوئی، جس میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران، ڈی اے ایچ او مانسہرہ بمعہ دیگر افسران و عملہ اور میڈیا کی نمائندگان بھی موجود تھے۔

اس کمپین کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو میزلز خسرہ (MR) ویکسین لگائی جائے گی۔ضلع بھر میں 219 آؤٹ ریچ ٹیمیں اور 77 فکسڈ سائٹس قائم کی گئی ہیں۔ کمپین کا ٹارگٹ تقریباً 3 لاکھ بچے ہیں جنہیں 12 دن کے اندر ویکسینیٹ کیا جانا ہے۔کمپین کا دورانیہ: 17 نومبر سے 29 نومبر تک ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں