کوہستان لوئر : ضلع کوہستان لوئیر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے منعقدہ “بنکڈ پریمیئر لیگ سیزن-III” کا شاندار اختتام ۔
ضلع کوہستان لوئیر میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں منعقدہ بنکڈ پریمیئر لیگ سیزن-III کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام چکائی کرکٹ گراؤنڈ باوقار انداز میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ فائنل میچ راک اسٹار جیجال اور نور الیون شانگلہ کے مابین کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
راک اسٹار جیجال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیتا اور بنکڈ پریمیئر لیگ سیزن-III کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی انجینئر سجاد اللہ، ایم پی اے تھے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اول خان صاحب نے شرکت کی۔
میچ پُرامن ماحول میں بخیریت اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔