شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں میں خطرناک اضافہ ہو گیا

57

ایبٹ آباد : ٹی ایم او کی بدانتظامی اور ٹی ایم اے کے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرنے والے یونٹ کی ناکارکردگی کے باعث شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے۔ نکمے اور کام چور ملازمین کی غفلت سے شہری خصوصاً اسکول جانے والے بچے غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔

آج صبح پولیس لائن سراء کے علاقے میں آوارہ کتوں نے اسکول جاتے بچوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب صورتِ حال مزید تشویشناک اس وجہ سے ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین طویل عرصے سے میسر نہیں، جس سے شہریوں کی جانیں مزید خطرے میں ہیں۔

شہری مختلف علاقوں سے آوارہ کتوں کی شکایات لے کر ٹی ایم اے کے دفتر پہنچتے ہیں، مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ نہ ٹی ایم او اور نہ ٹی او آر کو اس سنگین مسئلے پر توجہ دینے کی فرصت ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی بے حسی اور نااہلی نے شہر کو آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں