تمام بچوں کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے،ڈی سی بٹگرام

27

بٹگرام: صوبائی حکومت کی انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم کے مؤثر انعقاد کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بٹگرام محمد سلیم نے ضلع بٹگرام کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی، انتظامات اور ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ میں موجود ٹیموں سے ملاقات کی، بچوں کی ویکسینیشن کے عمل کا معائنہ کیا اور ٹارگٹڈ آبادی تک مکمل رسائی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ تمام بچوں کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کے ریفیوزل یا تاخیر کی فوری رپورٹنگ کی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لازمی لگوائیں تاکہ بیماریوں سے تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹیموں کی کوششوں کو سراہا اور بہتر کارکردگی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں