مانسہرہ پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ یومِ والدین کی پُروقار تقریب

50

مانسہرہ: مانسہرہ پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ یومِ والدین کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی اکرام اللہ خان مروت نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری بورڈ آف ایجوکیشن ایبٹ آباد عبدالماجد، صدر بار ایسوسی ایشن شاہجان خان سواتی ایڈووکیٹ سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکرام اللہ خان مروت، عبدالماجد، شاہجان خان سواتی اور پرنسپل مانسہرہ پبلک سکول اینڈ کالج عمر گل خان سواتی نے کہا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کے حقیقی رول ماڈل ہوتے ہیں۔ بچوں کی تربیت کا آغاز گھر سے ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے کردار سے بچوں کو مثبت راستہ دکھائیں۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے صرف تعلیمی و عملی فوائد تک محدود رکھا جائے اور منفی اثرات سے بچانے کے لیے والدین بچوں پر مناسب نگرانی رکھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین اور اساتذہ دونوں کا اہم کردار ہے جبکہ اسلام مکمل عملی زندگی کی بہترین تربیت فراہم کرتا ہے۔

بہترین انسان وہ ہے جو انسانیت کی خدمت کرے اور دوسروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔ تقریب کے دوران بچوں نے حمد، نعت، تقاریر اور ڈیبیوز پیش کیے جنہیں شرکا نے بے حد سراہا۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے بچوں، اساتذہ اور سپورٹس مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا میں اسناد، شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں