سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔50 کمروں پر مشتمل ہوٹل ج ل کر راکھ ہو گیا

30

مانسہرہ : سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔50 کمروں پر مشتمل ہوٹل ج ل کر راکھ ہو گیا ۔

آج علی الصبح کاغان بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے مشہور ہوٹل لالہ زار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ 50 سے زائد کمروں پر مشتمل یہ ہوٹل مکمل تباہ ہو گیا ۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو فائر بریگیڈ گاڑیوں نے مقامی لوگوں کی مدد آگ کو مزید بازار میں پھیلنے سے روک دیا ۔کے ڈی اے سٹاف کولنگ کرنے میں مصروف ہے۔


جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق لالہ زار ہوٹل کاغان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ۱۱۲۲ اسٹیشن 33 ناران سے ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئی۔

ریسکیو ۱۱۲۲ کی فائر فائٹر ٹیم،KDA ناران اور KDA کاغان نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔

ریسکیو ۱۱۲۲ مانسہرہ عوام سے اپیل کرتا ہے کہ گھروں اور بازاروں میں برقی و آگ بجھانے کے حفاظتی انتظامات کا خاص خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں