عوام نے بنیادی حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف کوہالہ پل پر دھرنا دے کر شاہراہِ کشمیر بند کر دی

34

ایبٹ آباد: سرکل بکوٹ ضلع ایبٹ آباد میں عوام نے بنیادی حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف کوہالہ پل پر دھرنا دے کر شاہراہِ کشمیر بند کر دی۔ نمل، بکوٹ اور بیروٹ سمیت ہزاروں افراد کے اس پرامن احتجاج سے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم، سڑکوں اور دیگر سہولیات کے لیے برسوں سے مطالبات کیے جا رہے ہیں مگر صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے مکمل بے حسی دکھائی۔ انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر اور بھاری پولیس نفری کے ساتھ پہنچنے کے باوجود راستہ نہ کھلوا سکی۔

احتجاج کے باعث سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو بھی واپس جانا پڑا۔ مظاہرین نے سیاسی نمائندگان پر الزام لگایا کہ ووٹ لے کر علاقے کے مسائل بھلا دیے گئے ہیں۔

احتجاجی شرکا نے سڑکوں کی تعمیر، تحصیل بکوٹ میں کالج، ہسپتال اور دیگر بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت اگر واقعی سنجیدہ ہوتی تو عوام سڑکوں پر نہ آتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں