مانسہرہ : موسیٰ کا مصلہ پر ملنے والی لاش کی شناخت اور ورثا کے حوالگی ،قانونی کارروائی مکمل، لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئ۔
چند روز قبل کوہِ موسیٰ کا مصلح میں پنجاب سے آئے ہوئے سیاحوں کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 2211 اور تھانہ نواز آباد کی پولیس نفری نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو مشکل پہاڑی راستے سے نیچے منتقل کیا۔ پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کا آغاز کیا۔
پولیس انسپکٹر چند محمد، تھانہ نواز آباد نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جس کی رپورٹ کے مطابق متوفی کی موت شدید سردی کی وجہ سے ہوئی۔ بعد ازاں پولیس نے متوفی کی شناخت کے لیے مختلف علاقوں سے رابطہ کیا۔
آج چارسدہ سے کچھ لوگ آئے جنہوں نے پولیس ریکارڈ، سوشل میڈیا پر موجود تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر متوفی کو شناخت کر لیا۔ ورثاء کے مطابق متوفی کا نام عجب نور ولد نور محمد تھا، جو ایک مجذوب صفت اور ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، اس کے کوئی بہن بھائی نہیں تھے۔ عجب نور عرصے سے زیارت پیر بابا میں مقیم تھا اور حالیہ سیلاب کے بعد اچانک وہاں سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ لواحقین یہی سمجھ رہے تھے کہ شاید وہ سیلاب کی نذر ہو گیا ہے۔
ورثاء کی جانب سے شناخت مکمل ہونے کے بعد سب انسپکٹر چند محمد لواحقین کو لے کر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس گئے جہاں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید محسن مصطفیٰ نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مجسٹریٹ سے لاش حوالگی کا حکم نامہ جاری کروایا۔
بعد ازاں حسبِ ضابطہ لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔