ایبٹ آباد: سانحہِ کاغان کا لونی ایبٹ آباد,تین معصوم جان کی بازی ہار گئے ،دو موت کی کشمکش میں اور آخری سوال قاری کون تھا؟
مبینہ ذرائع کے مطابق، قاری صاحب کاشف خان کے قریبی دوست تھے اور کاشف نے ان کے پیسے دینے تھے ،جو مطالبہ کر رہے تھے ،۔
قاری صاحب کی شناخت:
اپنی آخری ویڈیو میں وہ قاری حیدر شوروم ( نیو حیدر شو روم کالا پل )کو کچھ وصیت کرتا ہے اپنے پیسے لینا ،میری دونوں بہنوں جن میں سے ایک کے دس لاکھ دینے ہیں اس کو دین ،ایک اور شخص کو تین لاکھ دینا ،قاری صاحب آپ نے مشکل میں میرا ساتھ دیا ،لیکن میں مجبور ہو چکا ہوں ،بچوں اور بیوی سب کی جان لے رہا ہوں یہ دنیا بہت بے حس ہے ،قاری صاحب اگر میری وصیت پہ عمل نہ کیا تو قیامت میں آپ میرے مجرم ہو گے۔
قاری کانام عادل بتایا جارہا ہے ،جس کا شوروم پولیس نے سیل کر کے تین گڑیاں قبضے میں لے لی ہیں ،قاری عادل کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ۔
سانحے کی تفصیلات:
کاشف خان نے تین معصوم بچوں کو قتل کیا اور اپنی اہلیہ کو شدید زخمی کیا۔ اس نے اپنے جرم کی اعترافی ویڈیو میں قاری صاحب کو پیغام دیا کہ ان سب کے مرنے کے بعد ان کا مکان بیچ کر ایک کروڑ روپے لے لے اور دس لاکھ اس کی بہن کو دے ۔
انسان جب شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوتا ہے تو اس کے حواس کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ،جس کی عکاسی کاشف کی ویڈیوزاس کی کزن سے مایوسی والی کال اور انتہائی افسوس ناک قدم کاشف کی تمام جاری شدھ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے وہ بے بس اور مایوس ہو چکا تھا ۔
اس کے دماغ نے کام چھوڑ دیا رھا ،شدیڈ ذہنی دبائو میں وہ کر گیا جو ناقبل تلافی ،یہ معاملہ انتہائی افسوس ناک ہے ،خدا کی ذات ہر شخص کو اپنے فضل وکرم سے اہسے حالات سے بچائے ۔
خدا راہ قناعت اختیار کریں ایسا کوئی کم یا کاروبار نہ کریں جس کا کوئی وجود ہی نہ ہو ،سودی معاملات سے کنارہ کشی کریں ،باعزت روزگار ،کام ،تجارت یا ایسا پیشہ اختیار کریں جس کا کوئی وجود ہو ۔
مذکورہ سانحے کی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، آپ کو ایبٹ آباد پولیس کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔
پولیس نے کاشف پر تین بچوں کے قتل ،بیوی پر تیز دھا آلہ سے وار کرنے اور خود سوزی کی کوشش میں مقدمہ درج کر لیا ۔
کیونکہ ابھی چہ مہ گوئیاں اور قیاس آرائیوں سے کام لیا جا رہا ہے ،مبینہ طور پر آن لائن ٹریڈنگ ،جرگہ ،گاڑی یا مکان کی خرید ،سود پر رقم کا حصول و دیگر بہت ساری باتیں زیر گردش ہیں جو کہ غیر مصدقہ ہیں ۔
حتمی معلومات پولیس کی تحقیقات پہ سامنے آئیں گی یا جب میاں بیوی میں سو کسی ایک کے ہوش میں آنے پر بچوں کی تدفین آج آبائی گائوں ٹنن قلندر آباد میں کر دی گئی ،میاں بیوی تاحال بیہوشی کی حالت میں ہیں۔