مانگل کٹھہ اور گرد و نواح میں پانی کی آلودگی

57

ایبٹ آباد: مانگل بچاؤ وفد کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم سے ملاقات، ملاقات کے دوران مانگل کٹھہ اور گرد و نواح میں پانی کی آلودگی، سیوریج، سالڈ ویسٹ، صنعتی فضلے اور ماحولیاتی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈین ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فوری طور پر فعال (فنکشنل) بنانے کی ہدایت جاری کی تاکہ آلودہ پانی کے اخراج کو روکا جا سکے۔

◀️ عثمان آباد اور ملحقہ علاقوں کے نالوں میں سالڈ ویسٹ کی غیر قانونی ڈمپنگ کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو فوری صفائی اور مؤثر نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

◀️ مانگل کٹھہ، عثمان آباد اور گرد و نواح میں کوڑا کرکٹ غیر قانونی طور پر پھینکنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔

◀️ سمال انڈسٹریز کے فضلے اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال، دیگر انسٹیٹیوٹس کے ویسٹ ٹریٹمنٹ کے حوالے سے مؤثر اور پائیدار اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات۔

◀️ شیروان میں مائننگ کے باعث پیدا ہونے والی پانی کی آلودگی کے مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری عملی اقدامات کی ہدایت، ماحولیاتی تحفظ پر کسی قسم کے سمجھوتے سے انکار۔ اسکے علاوہ ایکسین پبلک ہیلتھ کو مانگل کٹھہ کے اطراف ایبٹ آباد کی حدود میں تنصیب واٹر پمپس کے واٹر سمپلنگ، تجزیے کےلیے ہدایات۔

◀️ غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کو مؤثر کارروائی کی ہدایت۔

◀️ عوام کو صاف پانی اور صحت مند ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون سے مؤثر عملدرآمد کی ہدایت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں