ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے تھانہ شنکیاری اور تھانہ بفہ کا اچانک دورہ

26

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے تھانہ شنکیاری اور تھانہ بفہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران تھانہ جات کا مجموعی ریکارڈ، روزنامچہ، تفتیشی امور، حوالات، ڈیوٹی روسٹر اور زیرِ التواء مقدمات کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و اہلکاروں سے کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے تھانہ جات کی بلڈنگز، انفراسٹرکچر، صفائی کے انتظامات، سیکیورٹی اقدامات، فرنٹ ڈیسک اور سائلین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور صبر و تحمل سے پیش آیا جائے، جبکہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے۔ اس سلسلے میں لیڈیز پولیس اور محرر سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

دورے کے دوران ڈی پی او مانسہرہ نے تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں، چوری و ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او مانسہرہ نے مزید ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کر کے پولیس پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں