مانسہرہ تھانہ لاری اڈہ پولیس نے بھاری میں لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

18


تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ گلنواز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بیڈڑہ انٹرچینج کے قریب خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی۔ اس دوران ایک مشکوک ٹرک کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پر اس میں سے 55 عدد قیمتی لکڑی کی گیلیاں برآمد ہوئیں۔ اسمگلر ان گیلیوں کو غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس نے لکڑی سے بھرے ٹرک کو قبضے میں لے کر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مزید کارروائی اور انکوائری کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیمتی قومی اثاثے (جنگلات) کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں