ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی جانب سے ٹریفک پولیس سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز علی کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی ایس پی منڈیاں، ڈی ایس پی حویلیاں، انسپکٹر ٹریفک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ڈی ایس پی امتیاز علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی میں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
آخر میں ڈی ایس پی امتیاز علی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا-




