کوہستان میں 40 ارب روپے کی لوٹ مار کے میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب نے کوہستان کے سابق اور موجودہ اراکین قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کے بھائی کو بھی شامل تفتیش کرلیاہے
نیب دستاویزات کے مطابق کوہستان سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہوکر ن لیگ میں شامل ہونیوالے رکن قومی اسمبلی ملک محمد ادریس کے 4 اکاؤنٹ سیز کئے گئے ہیں جن میں سے 3 میں وہ خود دستخظ کنندہ بھی ہیں ان اکاونٹس میں تقریبا ایک ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں،نیب نے کوہستان اپر میں ان کےنادرہ پلازہ کو بھی سیل کردیا ہے۔اپر کوہستان سے موجودہ رکن صوبائی اسمبلی فضل حق جو کہ ازاد حیثیت میں کامیاب ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے انکے بھائی صبر جمیل کے ایک اکاونٹ سے 37 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور انہیں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے اسی طرح کوہستان کے گذشتہ جے یو آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی ملک محمد آفرین اور انکے بیٹے محمد اعجاز کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔کوہستان لوئر میں پی ٹی ائی کے صدر اور ٹھیکیدار گل زادہ کے اکاونٹس سے بھی 18 سے 20 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں اور انہیں بھی گرفتار کیا گیا ہے ان ملزمان کی اسکینڈل کے مرکزی ملزم اور سی اینڈ ڈبلیو کے سابق ہیڈ کلرک قیصر جدون کے ساتھ قریبی مراسم اور بنک ٹرانزیکشنز کا بھی انکشاف ہوا ہے جسکی وجہ سے یہ تمام لوگ شامل تفتیش ہوئے ہیں۔



