خیبر پختونخوا میں زمین کے ریکارڈ کی بڑی اصلاحات — خانہ کاشت کے مسائل حل کرنے کا فیصلہ

18

حکومتِ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ریکارڈز نے زمین کے ریکارڈ میں موجود “خانہ کاشت” کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 28 جنوری 2026 کو حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوکل پرسنز (ریونیو افسران) نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو پٹواری اور قانونگو کی مدد سے ایسے کیسز کی نشاندہی کریں گے جہاں زمین خریدنے کے باوجود خریدار کا نام خانہ ملکیت کے بجائے صرف خانہ کاشت میں درج ہے؛ مکمل تصدیق کے بعد مستحق افراد کے نام ملکیت کے خانے میں منتقل کیے جائیں گے تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ ہو، قانونی پیچیدگیاں کم ہوں اور زمین کے ریکارڈ میں شفافیت آئے، لہٰذا وہ شہری جن کی خریدی ہوئی زمین ابھی تک خانہ ملکیت میں منتقل نہیں ہوئی وہ اپنے متعلقہ ریونیو آفس یا اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے فوری رابطہ کریں تاکہ نئے احکامات کے تحت ان کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں