مانسہرہ: شادی کی تقریب میں جھگڑا فائرنگ میں بدل گیا — ایک جانبحق ، ایک شدید زخمی، ملزم گرفتار

119

مانسہرہ کے نواحی علاقے ریڑھ بیلہ میں شادی کی خوشی میں منعقدہ نجی تقریب اس وقت خون میں رنگ گئی جب معمولی تلخ کلامی نے دو فریقین کے درمیان مسلح جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم قاسم ولد غالب سکنہ ریڑھ نے مبینہ طور پر باارادہ قتل احسن ولد غلام مرتضیٰ اور سفیر ولد تاج محمد، دونوں سکنہ دارہ مانسہرہ، پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں احسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ سفیر شدید زخمی ہو کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں